ٹرمپ نے جوہری توانائی کاروبار کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا

   

واشنگٹن، 24 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جوہری توانائی کاروبار کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔واشنگٹن میں اے آئی سمٹ سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ محفوظ اور پائیدار ایٹمی توانائی کی صنعت کاروبار کے لیے کھول رہے ہیں، تیل کی قیمت بھی مزید نیچے لانا چاہتے ہیں۔ڈونالڈ ٹرمپ نے چہارشنبہ کو کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے گرین انرجی کے نام پر امریکہ کے ساتھ فراڈ کیا۔امریکی ڈیجیٹل میڈیا پولیٹیکو نے اس حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریپبلکنز نے سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے ونڈ فارمز، سولر پینلز اور الیکٹرک کاروں کو فروغ دینے کے لیے واشنگٹن کے پیسے اور ریگولیٹری ذرائع کے استعمال کے خلاف چار سال تک احتجاج کیا، تاہم اب صدر ٹرمپ تیل، قدرتی گیس، کوئلے اور جوہری توانائی کے سلسلے میں اسی طاقتور وفاقی ذرائع کا استعمال کر رہے ہیں اور ان کی پارٹی اس پر خوشی منا رہی ہے ۔


دوران پرواز طیارے میں لڑائی، مسافر گتھم گتھا
کوالالمپور، 24 جولائی (یو این آئی)شور کرنے سے منع کرنے پر دوران پرواز مسافر طیارہ میدان جنگ بن گیا، ملائیشیا سے چین جانے والے طیارے میں مسافروں میں لڑائی ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ شام کو ایئرایشیا ایکس کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ یہ پرواز کوالالمپور (ملائیشیا) سے چینگدو (چین) جا رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ایک مرد مسافر نے کچھ خواتین کو آپس میں تیز آواز میں باتیں کرنے سے منع کیا۔