واشنگٹن : باڈی لینگویج ایکسپرٹ بروس ڈرہم کہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ نے دوبارہ مواخذہ کی کارروائی کے بعد اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا ہے۔بروس ڈرہم نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مائنڈ گیم کھیلا جس میں انہوں نے اپنے حامیوں کو ساتھ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔باڈی لینگویج ایکسپرٹ کے مطابق صدر نے پیغام میں کیپیٹل ہل میں پْرتشدد واقعات کی مذمت ضرور کی لیکن وہ ان کی روک تھام کیلئے اپنے اقدامات بتانے میں ناکام رہے۔ بروس ڈرہم نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ صدر کے ویڈیو پیغام میں خلوص نیت کا فقدان تھا۔