ٹرمپ نے حکومت وینیزویلا کے امریکہ میں اثاثہ جات منجمد کردیئے

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کے دن ایک حکم عاملہ جاری کرتے ہوئے حکومت وینیزویلا کے امریکہ میں اثاثہ جات منجمد کردیئے۔ یہ اقدام مبینہ طور پر صدر وینیزویلا نکولس نادورو کو انسانی حقوق کے استحصال کے جرم میں اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کیلئے مجبور کرنا ہے۔ امریکہ نے وینیزویلا کے اپوزیشن لیڈر جوان گائیڈو کو ملک کا جائز صدر تسلیم کرلیا ہے اور مادورو حکومت پر تحدیدات عائد کردی ہیں۔