ٹرمپ نے ساوتھ کیرولائنا میں بھی ریپبلکن پرائمری الیکشن جیتا

   

واشنگٹن: سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک اور ریاست جنوبی کیرولائنا میں بھی ریپبلکن پرائمری الیکشن جیت لیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں بھی ریپبلکن پرائمری الیکشن میں کامیابھی حاصل کر لی ہے ، ٹرمپ نے وکٹری پارٹی سے خطاب میں کہا ‘‘میں بائیڈن کو الیکشن میں شکست دینے کیلئے تیار ہوں۔’ڈونالڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کی سابق گورنر نکی ہیلی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔