ٹرمپ نے صدارتی عہدہ کی قدر گھٹا دی : کملا ہیریس

   

واشنگٹن : امریکی سینیٹر کملا ہیریس نے صدارتی مباحث کی پہلی شب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے طرز عمل پر تنقید میں کہا کہ انہوں نے صدارتی عہدہ کی وقعت کم کردی ہے۔ کملا نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی بھرپور تائید میں کہا کہ وہ امریکی فیملیوں کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹک چیلنجر بائیڈن کے درمیان منگل کی شب اوہایو میں تین کے منجملہ پہلا مباحثہ تلخ رہا۔ 55 سالہ کملا اولین سیاہ فام افریقی۔امریکی خاتون ہے جن کو ڈیموکریٹک پارٹی نے نائب صدارتی امیدوار بنایا۔