ٹرمپ نے فٹ بال ٹیم کی فاسٹ فوڈ سے تواضع کی

   

وائیٹ ہاوس ۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر وائٹ ہاوس میں مدعو اسپورٹس ٹیم کی تواضع وائٹ ہاوس میں بنے کھانوں کے بجائے فاسٹ فوڈ سے کر دی۔ وائٹ ہاوس میں امریکی فٹبال ٹیم کے لنچ میں امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی کے سینڈوچز اور فرائیڈ چکن رکھی گئی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس شیف ہوسکتے تھے اور ہوسکتے ہیں لیکن ہم نے فاسٹ فوڈ رکھا ہے کیوں کہ میں آپ لوگوں کو جانتا ہوں، ہم امریکی کمپنیوں کو پسند کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے جنوری میں بھی حکومتی شٹ ڈاون کو وجہ بنا کر اسپورٹس ٹیم کی تواضع فاسٹ فوڈ سے کی گئی تھی۔