ٹرمپ نے مزید کئی حامیوں کی سزائیں معاف کردیئے

   

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنا دور صدارت ختم ہونے سے قبل ایک بار پھر متعدد لوگوں کی سزائیں معاف کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ تازہ حکم نامے میں ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کْشنر کے والد چارلس کْشنر کا نام بھی شامل ہے۔ چارلس کشنر نے غیر قانونی طور پر ٹیکس بچانے اور گواہی میں تبدیلی کے الزامات تسلیم کیے تھے۔ تازہ معافی نامے میں جن 26 افراد کی سزائیں معاف کی گئی ہیں ان میں دو ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہیں 2016ء کے انتخابات میں روسی دخل اندازی کے معاملے میں قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔ ٹرمپ نے اس سے ایک روز قبل ہی 15 افراد کی سزائیں معاف کی تھیں۔