ٹرمپ نے مظاہرین کے پاؤں پر گولیاں مارنے کا حکم دیا تھا: سابق وزیر دفاع

   

واشنگٹن: امریکہ کے سابق وزیر دفاع مارک ایسپر نے انکشاف کیا ہے کہ 2020 میں وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’’کیا آپ ان کے پیر پر گولی نہیں مار سکتے‘‘۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق وزیر دفاع مارک ایسپر کی کتاب ’’ایک مقدس حلف‘‘ کے اقتباس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2020 میں اُس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غصے میں کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین کے پیروں پر گولی نہیں مار سکتے۔مارک ایسپر اس واقعے کو اپنی کتاب میں یوں درج کیا کہ ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں بیدردی سے قتل پر ہونے والے مظاہروںسے متعلق میٹنگ میں وہ اوول آفس میں موجود تھے جس میں صدر ٹرمپ نے کافی غصے کا اظہار کیا تھا۔ ان کا سرخ چہرہ تھا اور وہ اونچی آواز میں بات کرہے تھے۔سابق وزیر دفاع کے مطابق صدر ٹرمپ نے میٹنگ میں تقریباً چیختے ہوئے اُن سے پوچھا کہ‘‘کیا تم انہیں گولی نہیں مار سکتے؟ بس ان کی ٹانگوں میں گولی مارو یا کچھ اور؟‘‘ ۔