واشنگٹن،یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس میں ہونے والی فائرنگ کی معلومات لی۔خیال رہے اس فائرنگ میں پانچ افراد کی موت ہوئی ہے اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا‘‘ اٹارنی جنرل ولیم نے ان کو ٹیکساس میں ہونے والی فائرنگ کی معلومات دی ہے ۔ ایف بی آئی اور قانونی ادارے اس پر کام کر رہے ہیں’’۔مقامی میڈیا کے مطابق اس فائرنگ میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور کم از کم 21 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ مڈلینڈ اور وڈیسا کے شہروں کو جوڑنے والے ہائی وے پر ہوا ہے ۔مڈلینڈ کے محکمہ پولیس نے بتایا کہ دو گاڑیوں میں آئے دو مسلح افراد کے درمیان ہونے والی فائرنگ میں دونوں مسلح شخص ہلاک ہوگئے ۔ اب وہاں کوئی بھی مسلح شخص زندہ نہیں ہے ۔