ٹرمپ نے پھر کورونا کو چائنہ وائرس اور کنگ فلو کا نام دیا

   

واشنگٹن۔ صدر امریکہ ڈونالڈٹرمپ نے ایک بار پھر کورونا وبا کے لئے چین کو مورد الزام ٹھراتے ہوئے اس وائرس کو چائنا وائرس اور کنگ فلو وائرس کا نام دے دیا ہے ۔امریکی صدر نے اس طرح کورونا وبا کا الزام ایک بار پھر چین کے سر ڈالتے ہوئے اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں اپنی اولین انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو ایک نہیں کئی بلکہ ۱۹ نام دیئے جاسکتے ہیں۔ اسے کورونا کو چائنا وائرس اور کنگ فو وائرس بھی کہا جاسکتا ہے ۔امریکی صدر نے اس موقع پر یہ بھی دعویٰ کیا کہ بہر حال ان کی حکومت نے موثر اقدامات کے ذریعہ ہزاروں امریکیوں کی جانیں بچائی ہیں۔