واشنگٹن۔29جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو ٹویٹ کر کے ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے ۔جاپان میں جمعہ کو G-20 اجلاس کے دوران چین کے صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے ٹویٹ کر کے کہا کہ میں جاپان سے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے ملاقات کرنے جاؤں گا اور وہیں سرحد پر اگر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نظر آتے ہیں تو ان سے ہاتھ ملاکر ہیلو کہوں گا۔