ٹرمپ نے گرین لینڈ پرچم لہرانے کی اے آئی تصویر جاری کردی

   

واشنگٹن ۔ 20 جنوری (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی قبضہ کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے ایک نئی تصویر جاری کی ہے۔سوشل ٹرتھ پر اپنے اکاؤنٹ میں ٹرمپ مصنوعی ذہانت سے بنی ہوئی ایک تصویر لگائی ہے جس میں گرین لینڈ کو امریکی حصہ بتایا گیا ہے اور ٹرمپ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر کے ساتھ فتح کا جھنڈا لہرا رہے ہیں۔امریکی صدر کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ٹرمپ نے حال ہی میں یورپی ممالک کو گرین لینڈ نہ دینے پر ٹیرف کی دھمکی بھی دی جس پر یورپی ممالک کی طرف سے سخت ردعمل بھی آیا ہے۔
ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی
چین نے تصدیق کر دی
بیجنگ ۔ 20 جنوری (ایجنسیز) بیجنگ نے منگل کو تصدیق کی کہ چین کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں شامل ہونے کی دعوت ملی ہے۔”چین کو امریکہ کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے،” ترجمان وزارتِ خارجہ گو جیاکون نے باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا تاہم یہ نہیں بتایا کہ بیجنگ اس دعوت کو قبول کرے گا یا نہیں۔یہ بورڈ دراصل جنگ زدہ غزہ کی تعمیرِ نو کی نگرانی کیلئے بنایا گیا تھا لیکن منشور اس کے کردار کو مقبوضہ فلسطینی علاقے تک محدود نہیں کرتا۔ واشنگٹن نے مختلف رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی زیرِ صدارت بورڈ میں شامل ہوں جن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن، ہنگری کے وزیرِ اعظم وکٹر اوربان اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی شامل ہیں۔گو نے کہا کہ چین۔امریکہ تعلقات میں گذشتہ سال مجموعی طور پر استحکام آیا حالانکہ دونوں ممالک نے تجارتی جنگ میں ایک دوسرے کی مصنوعات پر ٹیرف کے بدلے ٹیرف عائد کیا۔گو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران چین اور امریکہ کے تعلقات میں نشیب و فراز آئے ہیں لیکن مجموعی طور پر ایک فعال اور اثر آفریں استحکام برقرار رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعاون فریقین کیلئے فائدہ مند ہے جبکہ محاذ آرائی دونوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔

گرین لینڈ کے تحفظ کو خطرہ ، میکرون کی کسی کو پرواہ نہیں:ٹرمپ