ٹرمپ نے ہوا سے بجلی بنانے کا پراجکٹ روک دیا

   

واشنگٹن ۔ 23 اگست (ایجنسیز) امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے تقریباً 80 فیصد تک مکمل، ہوا سے بجلی بنانے والے بڑے منصوبہ کی تمام تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔ امریکی بیورو آف اوشین انرجی مینجمنٹ کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا کہ ادارہ قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ سے متعلق خدشات کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ادارے کے جائزہ مکمل کرنے تک منصوبہ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع نہیں کی جا سکتیں۔ امریکہ کے رہوڈ آئی لینڈ کے ساحل کے قریب بننے والا یہ منصوبہ گزشتہ سال تمام ضروری اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔ اس منصوبہ کا مقصد رہوڈ آئی لینڈ کے ساڑھے تین لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرنا تھا۔