واشنگٹن: امریکی تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شوٹرکے فون تک رسائی حاصل کر لی ہے ۔مشتبہ حملہ آور سے ملنے والی الیکٹرانک ڈیوائسز کا تجزیہ کیا جا رہا ہے ۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ گواہوں،عینی شاہدین اورقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت تقریباً 100 افراد سے پوچھ گچھ کرچکے ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کوکس کی حمایت حاصل تھی یا اس کی کیا وابستگی تھی؟ اس کا علم نہیں۔ جس رائفل سے فائرنگ کی گئی وہ 11 سال پہلے خریدی گئی تھی۔