واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ مذاکرات میں سہولت کاری کیلئے محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب نے مذاکرات کی میزبانی میں ’شاندار کردار‘ ادا کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو تین سال قبل شروع ہونے والا یہ تنازعہ کبھی پیدا نہ ہوتا۔منگل کو ریاض میں ہونے والے مذاکرات میں امریکی اور روسی اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ سعودی عہدیدار بھی موجود تھے۔ تاہم یوکرین نے ان مذاکرات میں شرکت نہیں کی تھی جن کا مقصد جنوری 2022 میں شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے اور دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ کا قابل عمل حل نکالنا ہے۔