ٹرمپ کا ایک اور یو ٹرن ، چین سے معاہدہ کرنے کا اعلان

   

واشنگٹن : امریکہ چین کے ساتھ انتہائی اچھا معاہدہ طے کرے گا۔ امریکہ ٹیرف کی وجہ سے اتحادیوں کے چین کا رخ کرنے سے پریشان نہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کوئی بھی ہمارامقابلہ نہیں کرسکتا۔ مجھے لگتا ہے ہم چین کے ساتھ بہت اچھا معاہدہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر زیلنسکی کا مداح نہیں لیکن ہم یوکرین روس جنگ ختم کریں گے، امریکہ اور یوکرین اگلے ہفتہ معدنیات کے حوالے سے معاہدہ کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی رپورٹ پر کہا کہ حملہ کی جلدی نہیں، ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے۔ ادھر صدر ٹرمپ نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے اوول آفس میں ملاقات کی۔ دوںوں رہنماؤں نے تجارت، محصولات اور ناٹو کے دفاعی اخراجات پر تبادلہ خیال ۔