ٹرمپ کا بیٹا کورونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن :امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا 14 سالہ بیٹا بارون کووڈ۔ 19 وائرس سے متاثر ہوا تھا ، لیکن اب اس میں کورونا کی علامات نہیں ہے اور وہ صحت یاب ہوگیا ہے۔میلانیا نے کہا کہ وہ خوش قسمتی سے ایک مضبوط لڑکا ہے اور وہ علامات ظاہر نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ٹسٹ کے نتائج منفی ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ’’کووڈ ۔ 19 کیساتھ میرا تجربہ‘‘ کے عنوان سے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو ہفتے قبل جب وہ اہلیہ سمیت کورونا کا شکار ہوئے تھے ، انہیں اپنے بیٹے کے بارے میں فکر لاحق ہوئی تھی۔ٹرمپ کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد انتخابی ریالیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور آج انہوں نے ایک ریالی میں رقص بھی کیا۔