ٹرمپ کا تمام غیرملکی ملازمتیں 30ستمبر تک ختم کرنے کا فیصلہ

   

واشنگٹن : 11 جون ( ایجنسیز ) ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں یو ایس ایڈ کی تمام بیرون ملک ملازمتیں 30 ستمبر تک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی اخبار گارجین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اخبار کو حاصل ہونے والی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یو ایس ایڈ کی تمام بین الاقوامی ملازمین کو ختم کرکے غیرملکی امدادی پروگرامز کا اختیار براہ راست محکمہ خارجہ کو منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔اس فیصلے سے دنیا بھر میں یو ایس ایڈ کے ہزاروں ملازمین متاثر ہوں گے، جن میں ایک سو سے زائد ممالک میں غیرملکی سروس افسران، کنٹریکٹرز اور مقامی طور پر ملازم رکھے گئے عہدیدار شامل ہیں۔ امریکی سفارت خانوں کے سربراہان کو اس حوالے سے ا?ئندہ چار ماہ میں لائحہ عمل تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق محکمہ خارجہ نیشنل سکیورٹی ڈیسیزن ڈائریکٹیو 38 کے تحت یو ایس ایڈ کی تمام بیرون ملکی ملازمتوں کو ختم کرنے جا رہا ہے۔ مزید کہا گیا کہ 15 جون سے محکمہ خارجہ یو ایس ایڈ کے ان تمام غیر ملکی پراگرامنگ کی ذمہ داری نبھائے گا جو اس سے قبل یو ایس ایڈ ادا کر رہا تھا۔اس حوالے سے اخبار نے امریکہ محکمہ خارجہ سے موقف جاننے کی کوشش کی تاہم اس کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یو ایس ایڈ کے پروگرام کو بند کرنے کا فیصلہ صدر ٹرمپ کے منصب صدارت پر فائز ہونے کے چھ ہفتوں بعد کیا گیا تھا۔ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کے دن ایک ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا جس میں غیرملکی امداد کی فنڈنگ منجمد کرنے اور بیرون ملک امریکی امداد اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔