ٹرمپ کا سلامتی کونسل کے مستقل نمائندوں سے ملاقات کا فیصلہ

   

واشنگٹن، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ 5دسمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یواین ایس سی ) کے مستقل نمائندوں سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے ۔وائٹ ہاؤس نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ کونسل کے نمائندے 5دسمبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے ۔وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا‘‘صدر ڈونالڈ ٹرمپ پانچ دسمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل نمائندوں کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کریں گے ۔دسمبر میں امریکہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے وقت ہی مستقل نمائندوں کا یہ دورہ ہو رہا ہے ’’۔بیان کے مطابق اس دوران مسٹر ٹرمپ سلامتی کونسل کے مستقل نمائندوں سے عالمی امن اور سلامتی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ساتھ مل کر کام کرنے کی درخواست کریں گے۔ ٹرمپ کا یہ اصرار ہے کہ انہوں نے یوکرین سے کبھی ایسی کوئی خواہش نہیں کی تھی ۔ یہ محض اپوزیشن کا پروپگنڈہ ہے۔