واشنگٹن۔ 13 مئی (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام پر عائد امریکی پابندیوں میں نرمی کر سکتے ہیں۔ خیال رہے شام نے امریکی پابندیوں کے ہٹائے جانے کے لیے امریکی شرائط پر عملدرآمد کے لیے کوشش شروع کر دی ہے کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں شام عالمی مالیاتی نظام سے منقطع ہے۔ نیز 14 سالہ خانہ جنگی کے بعد امریکی پابندیوں میں شام کے لیے معاشی بحالی انتہائی مشکل ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ایک نئی شروعات دینے کے لیے ہم انہیں پابدنیوں سے نکال سکتے ہیں۔ اس امر کا اظہار صدر ٹرمپ نے اس وقت کیا جب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے شام پر عائد پابندیوں کے بارے میں پوچھا۔ ٹرمپ نے کہا بہت لوگوں نے اس بارے میں پوچھا ہے۔ کیونکہ جس طریقہ سے انہیں منظوری دی گئی ہے اس سے زیادہ شروعات نہیں ہوتی ہیں۔ لہذا ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہم ان کی مدد کر رہے ہیں۔