ٹرمپ کا صبح سے رات تک کام کرنے کا دعویٰ

   

واشنگٹن، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا میں آئی ان رپورٹوں کو مسترد کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ وہ کام کی طرف توجہ نہ دے کر آرام فرما رہے ہیں ۔ مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا‘‘ میں صبح سے لے کر دیر رات تک کام کرتا ہوں ۔ تجارتی معاہدہ اور فوجی معاملات پر نظر رکھنے کے لئے کئی ماہ سے وائٹ ہاؤس کو نہیں چھوڑا ہے ۔ ایک تیسرے درجے کے رپورٹر نے میرے کام کے وقت اور کھانے کی آدتوں کے تعلق سے خبر دی ہے ، جو میرے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے ہیں ’’ ۔ انہوں نے کہا‘‘ جو لوگ مجھے اور ملک کی تاریخ کو جانتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں امریکی تاریخ میں سب سے مشکل کام کرنے والا صدر ہوں ۔ مجھے اس بارے میں معلوم نہیں، لیکن میں ایک محنتی کارکن ہوں اور تاریخ میں کسی دوسرے صدر کے بمقابلہ اپنے پہلے ساڑھے تین سال کی مدت میں شاید بہت کچھ حاصل کر چکا ہوں ۔ مجھے فرضی خبروں سے نفرت ہے ’’ ۔ واضح ر ہے کہ دی نیو یارک ٹائمز نے جمعرات کو ایک رپورٹ شائع تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ مسٹر ٹرمپ اوول آفس میں کئی دنوں سے دوپہر کے بعد پہنچ رہے تھے اور وہ وائٹ ہاؤس کے ماسٹر بیڈروم یا ذاتی ڈائینگ روم میں اپنی صبح اور شام گذارتے ہیں ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ امریکی صدر نے شاید ہی کبھی وائٹ ہاؤس میں کورو نا وائرس ٹاسک فورس کی بریفنگ میں حصہ لیا ہے ۔