اسلام آباد، 3اکتوبر (یواین آئی) پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے جمعہ کو کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس ہفتے اپنے غزہ منصوبے کے طور پر جن 20 نکات کا اعلان کیا، وہ مسلم اکثریتی ممالک کے ایک گروپ کے تجویز کردہ مسودے کے مطابق نہیں تھے ۔ ڈار نے پارلیمنٹ میں پاکستانی قانون سازوں کو بتایا کہ منصوبے میں تبدیلیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا، میں نے واضح کر دیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکات ہمارے نہیں ہیں، یہ ہمارے نکات جیسے نہیں ہیں، میں کہتا ہوں کہ جو مسودہ ہمارے پاس تھا، اس میں بعض تبدیلیاں کی گئی ہیں۔