واشنگٹن۔یکم ؍ فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ریپبلکن پارٹی کی کنٹرول والی امریکی سنیٹ نے اپوزیشن ڈیموکریٹس کی اس تحریک کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کے مقدمہ کیلئے نئے گواہوں اور دستاویز طلب کرنے کی بات کی ہے۔ ٹرمپ 4 فروری کو اپنا تیسرا خطاب کریں گے۔ آج اس تحریک کو 51 کے مقابلہ 49 ووٹوں سے شکست ہوگئی۔ 100 رکنی سنیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے 53 ارکان ہیں جبکہ ڈیموکریٹس کے ارکان کی تعداد 47 ہے۔ ڈیموکریٹس کو 67 ووٹس کی ضرورت ہے جس کے ذریعہ وہ ٹرمپ کو وائیٹ ہاوز سے ہٹاسکتے ہیں۔