ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند ہونے کے بعد مودی ٹوئٹر پر متحرک سیاست داں

   

واشنگٹن : ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کے بعد وزیراعظم ہند نریندر مودی مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سب سے زیادہ متحرک سیاست داں بن گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر ٹرمپ کے 88.7 ملین فالوورس تھے جبکہ مودی کے اس وقت فالوورس کی تعداد 64.7 ملین ہے۔