واشنگٹن : 3 ستمبر ( ایجنسیز ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی صدر کو طنز بھرا پیغام دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر ٹرمپ نے کہاکہ امریکہ کے خلاف سازش کرتے ہوئے پوٹن اورکم جونگ ان کو میری نیک خواہشات پہنچائیں۔انہوں نے لکھا کہ چین کے صدر بیرونی حملہ آور کو شکست دینے میں امریکی مددکا اعتراف کریں۔شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر ٹرمپ نے کہاکہ چین اور روس کی شمولیت کے ساتھ امریکہ کے خلاف اتحاد بننے پر تشویش نہیں ہے۔یوکرین تنازعہ پر ٹرمپ نے کہاکہ روسی صدر سے بہت مایوس ہوا ہوں، یوکرین جنگ میں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کچھ کروں گا۔
ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو چین کی حمایت
بیجنگ، 02 ستمبر (یواین آئی)چین کے صدر شی جن پنگ نے شنگھائی کانفرنس میں شرکت کرنے والے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے منگل کے روز ملاقات کی اور چین کی طرف سے ان کے نیوکلیئرتوانائی کے حق کی حمایت کا اعلان کیا۔ صدر شی نے یہ بھی کہا اختلافات کو طاقت سے طے کرنا درست نہیں ہے ۔ صدر شی کی یہ گفتگو چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے جاری کی ہے ۔چینی صدر نے کہا کہ طاقت کا استعمال کر کے اختلافات کو طے کرنا درست راستہ نہیں۔ رابطوں اور مکالمے سے صحیح راستے تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ امن قائم ہو سکے ۔بیجنگ میں سرکاری طور پر جاری کیے گئے ریڈ آؤٹ میں اس ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کو حصہ بنایا گیا ہے ۔چین کے صدر نے مزید کہا کہ چین ایران کے اس حق کا احترام کرتا ہے کہ وہ بھی سول جوہری توانائی کے پر امن استعمال کے حق کی حمایت کرتا ہے ۔خیال رہے چین ایران کا قریبی شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بھی ہے ۔ وہ اس سے پہلے یہ اعلان کر چکا ہے کہ ایران کے خلاف فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں کی مخالفت کرے گا۔