ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹسٹ رپورٹ کا انتظار

   

واشنگٹن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو کہا کہ انھوں نے اپنا کورونا وائرس ٹسٹ کرایا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس نے اُن سے یا نائب صدر مائک پینس کے ساتھ قریبی ربط میں رہنے والے کسی بھی فرد کا درجہ حرارت بطور احتیاط چیک کرنا شروع کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی نیوز کانفرنس میں نمودار ہوکر جہاں ٹرمپ نے فکرمند امریکیوں کو دوبارہ دلاسہ اور تیقن دینے کی کوشش کی، امریکی صدر نے کہا کہ انھیں خود اپنے کرونا وائرس ٹسٹ کی رپورٹ وصول ہونا ہے۔