ٹرمپ کا ہندوستان چین تنازعہ حل کرنے میں مدد کا اعادہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پھر ہندوستان ٰ چین کے مابین سرحدی تنازعہ کوحل کرنے میں مدد کی پیشکش کی ہے ۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کہاکہ میرے علم میں ہیکہ چین و ہندوستان کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک اس بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ اگر ہم مدد کرسکتے ہیں تو ، ہم اسے کرنا پسند کریں گے ۔اس سے قبل مئی میں ٹرمپ نے ہندوستان چین سرحدی تنازعہ کے مسئلہ پر ثالثی کی بات کی تھی ، جسے ہندوستان نے مسترد کردیا تھا۔وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے لداخ خطے میں جاری سرحدی تنازع کے حل کے لئے 10 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی تھی۔