ٹرمپ کا ہنگامی حالات کا اعلان

   

انسداد کیلئے امریکی کانگریس کے اجلاس میں رائے دہی
واشنگٹن 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایوان کے ارکان مقننہ نے فیصلہ کیا ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لئے مالیہ حاصل کرنے کی کوشش میں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ملک گیر ایمرجنسی کا اعلان کردیں۔ اُنھوں نے 15 فروری کو ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا تاکہ یہ دیوار تعمیر کرنے کے لئے اربوں ڈالر مالیہ حاصل کیا جاسکے۔ امریکی کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اُن کے ایمرجنسی کے اعلان کے بارے میں ایوان میں رائے دہی کروائی جائے۔ اگر رائے دہی میں ٹرمپ ناکام ہوجاتے ہیں تو اُنھیں سب سے پہلے اپنی صدارت کے عہدہ سے استعفیٰ دینا ہوگا۔ منگل کی دوپہر امریکی کانگریس کے ایوان میں رائے دہی کا امکان ہے۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے مالیہ کے خواہاں ہیں لیکن اس کی منظوری حاصل نہیں ہوئی چنانچہ ٹرمپ ایمرجنسی کا اعلان کرکے اختیارات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔