واشنگٹن ۔ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ملکیت واشنگٹن کا ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل فروخت ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کو 37کروڑ 50لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ٹرمپ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ہوٹل سرمایہ کاری کرنے والی فرم کو فروخت کیاگیا ہے ،جو اس جگہ کونیا نام دے کر کاروبار جاری رکھے گی۔ ٹرمپ آرگنائزیشن نے 2013 ء میں ہوٹل خریدا کر اس کی تزئین و آرائش کی تھی۔