ٹرمپ کا 15 کروڑ ٹسٹنگ کٹس تقسیم کرنے کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو اعلان کیا کہ ایبٹ لیبارٹریز سے 15 کروڑ کورونا ٹسٹ کٹس کا آرڈر دیا گیا ہے جن کی مدد سے 15 منٹس میں کورونا کا ٹسٹ کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ’پانچ کروڑ کٹس سب سے زیادہ متاثر افراد کے لیے ہوں گی جن میں نرسنگ ہومز بھی شامل ہوں گے۔‘ان کے مطابق باقی 10 کروڑ کٹس دیگر ریاستوں اور علاقوں کو دی جائیں گی تاکہ وہ معیشت کو مستحکم اور اسکولوں کو کھول سکیں۔امریکہ کی 21 ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسز دوبارہ تیزی سے بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔