واشنگٹن۔18ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ ہفتہ نیو یارک میں مذہبی آزادی کے موضوع پر ایک کلیدی خطاب کریں گے جہاں وہ بین الاقوامی برادری سے یہ اپیل کریں گے کہ وہ مذہبی اعتقاد کی بنیادوں پر کئے جانے والے حملوں کی روک تھام کی کوشش کریں ۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری اسٹیفانی گریشام نے بتایا کہ 23ستمبر کے رو ز ٹرمپ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے جس کا موضوع مذہبی آزادی ہوگا اور اس کا انعقاد اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرس میں ہوگا ۔ اس موقع پر نائب صدر مائیک پنس بھی موجود رہیں گے جو شہ نشین پر ٹرمپ کو متعارف کروائیں گے ۔
