نیویارک : ری پبلکن نیشنل کمیٹی کے سابق سربراہ مائیکل اسٹیل کا کہنا ہے کہ ججوں پر ڈونالڈ ٹرمپ کے حملے روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ سابق صدر کو جیل میں ڈال دیا جائے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں مائیکل اسٹیل نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے ججوں پر حملے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرچکے ہیں اور وہ حیران ہیں کہ سابق صدر کو اس حد تک گرنے کی اجازت کیسے دیدی گئی؟، ری پبلکن پارٹی کے مطابق 2024 کے صدارتی امیدوار کا بہت زیادہ لحاظ کیا جاچکا ہے۔خیال رہے کہ ٹرمپ نے مقدمے کی سماعت کرنے والیجج آرتھر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے بعد جج آرتھر اور لا کلرک کودھمکیاں ملی تھیں۔امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 11 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔