ٹرمپ کو دیوار کی تعمیر سے باز رکھنے درخواست کا ادخال

   

واشنگٹن ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکن سیول لبرٹیز یونین

(ACLU)
نے جج سے یہ خواہش کی ہیکہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کو ملک کے قومی اعلامیہ کے ذریعہ حاصل کئے گئے فنڈس سے سرحد پر دیوار کی تعمیر سے روک دے۔ سیول رائٹس گروپ نے جمعرات کے روز کیلیفورنیا میں سرحد کے قریب آباد کمیونٹیز اور سیراکلب انوائرنمنٹل گروپ کی جانب سے درخواست کا ادخال کیا گیا۔ عدالت کی دستاویزات میں یہ تحریر کیا گیا ہیکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے عاملہ کے اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں کیونکہ موصوف محکمہ دفاع کے فنڈس کو دیوار کی تعمیر کیلئے ہوم لینڈ سیکوریٹی کو منتقل کررہے ہیں۔ یہ درخواست ایک ایسے وقت داخل کی گئی ہے جب ٹرمپ کو فنڈس منتقل نہ کرنے کی کانگریشنل کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔ مزید برآں 16 ریاستوں کے ایک گروپ بشمول کیلیفورنیا، نیویارک اور کولوراڈو نے بھی اسی بنیاد پر ایمرجنسی ڈیکلریشن کے خلاف درخواست کا ادخال کیا ہے۔