واشنگٹن ۔ 22 نومبر (ایجنسیز) وائٹ ہاؤس میں سنہری آرائش سے لے کر نیلامی میں پیش کیے جانے والے 18 قیراط سونے کے ٹوائلٹ کی ظاہری اور باطنی اہمیت پر اک نظر! یہ رجحان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سونا کس طرح ضرورت سے زیادہ نمود و نمائش اور سماجی اثرات کا استعارہ بن چکا ہے۔ سونے کی کشش صدیوں پر محیط ہے۔ ہر تہذیب نے اسے نہ صرف مالی قدر بلکہ علامتی طاقت کے طور پر اپنایا۔ آج بھی یہ دولت اور اختیار کا سب سے نمایاں مظہر ہے لیکن جب یہ حد سے بڑھ جائے تو سوال اٹھتا ہے کہ کیا یہ محض ذاتی پسند ہے یا طاقت کے مظاہرے کا ایک شعوری حربہ ہے؟ یہ رجحان آرٹ اور سیاست دونوں میں جھلکتا ہے۔ اطالوی فنکار ماریزیو کیٹیلان کا ڈیزائن کردہ سونے کا ٹوائلٹ، جسے نیلامی میں لاکھوں ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے، ضرورت سے زیادہ دولت کی نمائش سمجھا جا رہا ہے۔ اس پس منظر میں ٹرمپ کا سونے سے جنون کی حد تک لگاؤ ایک وسیع تر ثقافتی اور نفسیاتی بیانیہ کا حصہ ہے، جو دولت، حیثیت اور اثرورسوخ کے اظہار کو نئی جہت دیتا ہے۔