نیویارک ۔ 25 اپریل ۔ ڈیٹال اور لائزال بنانے والے ریکٹ اور بنکسِر نے جمعہ کو کہا کہ اس کے مانع جراثیم محلول کو انسان کے اندرونی استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی یہ بطور خوراک پلایا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تحقیق کاروں کو چاہئے کہ وہ ایسے (ڈیٹال) جراثیم کش محلول کو کورونا وائرس کے مریضوں کے جسم میں ڈالنے کی کوشش کرنا چاہئے۔ ٹرمپ کے اس طنزیہ ریمارک پر دنیا بھر میں مختلف تبصرے ہوئے تھے ، اس دوران ڈیٹال بنانے والی کمپنی نے واضح کردیا کہ ’’کسی بھی صورت میں اس کی یہ اشیاء انسانی جسم میں انجیکشن یا خوراک یا کسی اور راستے سے داخل کرنے کے قابل نہیں ہے۔