واشنگٹن: امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی مسلمانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کوشکست دینے کیلئے مسلمان میرا ساتھ دیں۔ صدارتی انتخابات کے سلسلہ میں ایڈوکیسی تنظیم کی جانب سے آن لائن خطاب میں انہوں نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ میں صرف آپ کو ووڈ نہیں مانگ رہاہوں تاکہ میں کامیاب ہوجاؤں بلکہ مستقبل میں آپ کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا خواہش مند ہوں۔ ہم سب کو مل کر اپنے ملک کی از سر نو تعمیر کرنی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف مسلم ممالک پر عائد کردہ امریکی سفر کی پابندیوں کو بھی برخواست کی جائے گا۔ جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی امور می ں مسلمانوں کی آواز اہمیت کی حامل ہے جبکہ آپ کی آواز کو فراموش کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی مسلمان مختلف ریاستوں میں کلیدی موقف رکھتے ہیں۔