ٹرمپ کیخلاف تفتیش کرنے والے سابق اسپیشل کونسل جیک اسمتھ خود تحقیقات کی زد میں آگئے

   

واشنگٹن : 3اگست ( ایجنسیز ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف تفتیش کرنے والے سابق اسپیشل کونسل جیک اسمتھ خود تحقیقات کی زد میں آگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق جیک اسمتھ پر ممکنہ طور پرسرکاری حیثیت میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی ‘ہیچ ایکٹ’ کے تحت کی جا رہی ہے جو امریکی قوانین کے مطابق سرکاری اہلکاروں کو سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت سے روکتا ہے۔جیک اسمتھ نے ٹرمپ کیخلاف 2 مقدمات کی تحقیقات کی تھیں۔یاد رہے کہ جیک اسمتھ کو 2022 میں اسپیشل کونسل کیطورپر مقرر کیاگیا تھا اور انہوں نے رواں سال کے آغاز میں اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک سیکس ورکر کیخلاف ٹرمپ نے اُسے خاموش رکھنے کیلئے جو بڑی رقم ادا کی تھی اس کی بھی مختلف عدالتوں میں جانچ پڑتال کی گئی تھی لیکن کوئی ایسا نتیجہ برآمد نہیں ہوا جس سے ٹرمپ کو قصوروار ٹھہرایا جاسکتا ہو۔