واشنگٹن ۔ 7 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے وکیل پیٹ کیپولون نے امریکی کانگریس ( اراکین پارلیمان ) کی عدالتی کمیٹی کے چیئرمین جیرو لڈنیڈ لرکو ایک مکتوب لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے عمل ختم ہونا چاہئے کیونکہ یہ پوری طرح بے بنیاد اور طے شدہ ضابطوں کے خلاف ہے ۔ کیپولون نے جمعہ کو نڈلر کو تحریر کئے گئے مکتوب میں کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کی مواخذے کی تحقیقات پوری طرح بے بنیاد ہے ۔ اس وجہ سے آپ کو اس تحقیقات کو اب ختم کر دینا چاہئے اور اضافی تحقیقات کرکے وقت کی بربادی نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف تحریک مواخذے شروع کر کے ایوان کے ڈیموکریٹس نے اقتدار کا غلط استعمال کیا اور ہمارے ملک کی تاریخ میں مواخذے کی انتہائی جانبدار اور غیر آئینی کوشش ہو گی ۔ واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسي نے ایوان کی عدالتی کمیٹی کے چیئرمین نیڈلر کو ٹرمپ کیخلاف مواخذے کے عمل کو شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔