ٹرمپ کیلئے مزید انتخابی جھٹکے

   

واشنگٹن : بہت سخت انتخابی مقابلے والی کئی دیگر امریکی ریاستوں کی طرح اب ایریزونا اور وسکونسن کی ریاستوں میں صدارتی الیکشن کے حتمی نتائج میں ڈونالڈ ٹرمپ کے حریف ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی کی سرکاری طور پر تصدیق کر دی گئی ہے۔ ریاست وسکونسن کے گورنر ٹونی اَیورز نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ وہ اس ریاست کے انتخابی نتائج کی تصدیق کرتے ہیں اور انہوں نے اپنا فرض پورا کر دیا ہے۔ اپنی ایک ٹویٹ میں اسی طرح کا ایک پیغام ایریزونا کے گورنر ڈگ ڈْوسی نے بھی جاری کر دیا۔ موجودہ صدر اور اپنے دوبارہ انتخاب کے خواہش مند ڈونالڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کو ہوئے الیکشن میں اپنی ناکامی ابھی تک تسلیم نہیں کی۔ ان کا کوئی شواہد پیش کیے بغیر ہی یہ الزام ہے کہ اس الیکشن میں مبینہ طور پر وسیع تر دھاندلی کی گئی۔