متھورا 18 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش آبپاشی محکمہ نے بلند شہر کی گنگا نہر سے جمنا ندی میں 500 کیوسکس پانی چھوڑا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی آمد سے قبل آگرہ میں ماحولیاتی صورتحال کو بہتر بنانے پانی کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ ٹرمپ آئندہ ہفتے ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ پانی کی اجرائی سے ماحولیات کی صورتحال میں بہتری آنے کی امید ظاہر کی گئی ہے ۔