ٹرمپ کی امریکیوں کو دو مرتبہ ووٹ ڈالنے کی کوشش کرنے کی ہدایت

,

   

Ferty9 Clinic

صدر کو دھاندلی ہونے کا اندیشہ
رائے دہندوں کو اپنے ووٹس شمار کئے جانے کی تصدیق کرنے کی بھی ہدایت

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے 3 نومبر کو دو بار ووٹ ڈالنے کی کوشش کرنے کی درخواست کو دوہراتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ صرف اس طریقے سے اس بات کا یقین کر سکتے ہیں کہ ان کی رائے شماری کی گئی ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکیوں کو پہلے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی کوشش کرنی چاہیے، اگر ان کی ریاست میں یہ متبادل موجود ہے تو، ورنہ پھر انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشن پر جاکر یہ بھی چیک کریں کہ ان کا بیلٹ گنا گیا ہے یا نہیں، اور اگر نہیں تو دوبارہ ووٹ دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے اانہوں نے کہا کہ ‘آپ کو اب یقین ہے کہ ‘آپ کا قیمتی ووٹ گنتی میں شامل کیا جارہا ہے اس بات کا آپ کو یقین کرنا چاہیے’۔واضح رہے کہ میل-ان ووٹنگ کے نظام پر ٹرمپ کا یہ تازہ حملہ تھا جسے پولنگ اسٹیشنز میں ذاتی طور پر رائے دہی کے لیے داخلے کو کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں تیزی سے بڑھایا جارہا ہے۔ڈونالڈ ٹرمپ کو درپیش کئی چیلنجز کے باوجود، میل اِن ووٹنگ کا عمل پریکٹس امریکہ میں پہلے ہی وسیع اور بڑی حد تک پھیلا ہوا ہے اور اس میں اب تک کوئی مشکلات سامنے نہیں آئی ہیں۔وہ خود بھی وائٹ ہاؤس میں رہتے ہوئے فلوریڈا میں ووٹ ڈالنے کے لیے غیر حاضر میل-ان آپشن کا استعمال کرتے ہیںجہاں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی میل ان ووٹنگ سے عام طور پر بیلٹ میں چھیڑ چھاڑ اور نتیجے میں دھاندلی کی جاسکتی ہے وہیں انتخابات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی بڑا خطرہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔سروے سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے میل ان ووٹنگ کے آپشن کا استعمال ریپلکنز کے مقابلے میں زیادہ کیا جاسکتا ہے۔ٹرمپ نے پہلی بار چہارشنبہ کے روز شمالی کیرولینا کے دورے کے دوران احتیاطی طور پر دو مرتبہ ووٹ کاسٹ کرنے کا خیال پیش کیا تھا۔