واشنگٹن ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک سیاہ فام کارکن کے بارے میں متنازعہ الفاظ استعمال کرنے کے سبب ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہیں۔ اپنی ایک ٹوئیٹ میں ٹرمپ نے الشارپٹن کو جھوٹی خبریں پھیلانے والا اور مسائل کھڑے کرنے والا قرار دیا۔ حال ہی میں ٹرمپ چار خواتین ارکان پارلیمان کے خلاف اپنے بیان کے سبب شدید تنقید کا نشانہ بنے رہے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ اس طرح کے متنازعہ نسل پرستانہ بیانات سے آئندہ انتخابات کے لیے سفید فام امریکیوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
