ٹرمپ کی اوکلاہوما سے سیاسی ریلیوں کی شروعات

,

   

واشنگٹن 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ 19 جون سے اوکلاہوما میں سیاسی ریلیوں کی ایک نئی سیریز شروع کریں گے ۔ ٹرمپ نے چہارشنبہ کے روز وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کہا ‘‘ہم ریلیوں کو پھر سے شروع کرنے جارہے ہیں۔ پہلی ریلی اوکلاہوما کے تلسا میں ہوگی‘‘۔انہوں نے کہا کہ وہ فلوریڈا، اریزونا اور شمالی کیرولینا میں ریلیا کریں گے ۔ انہوں نے اعلان کہا کہ ری پبلکن نیشنل کنونشن کو شمالی کیرولینا سے دیگر مقام پر منتقل کیا جائے گا اور جلد ہی نئے مقام کا اعلان کیا جائے گا۔ٹرمپ صوبے کے گورنر کے ساتھ کووڈ۔ 19 سماجی فاصلے کے رہنما خطوط پر تنازعہ کے سبب ری پبلکن نیشنل کنوینشن کو شمالی کیرولینا سے دوسری جگہ منتقل کرنا چاہتے ہیں۔حال کی قومی رائے شماری میں مسٹر ٹرمپ اور ڈیموکریٹک صدر کے عہدہ کے امیدوار سابق صدر جو بیڈن کے درمیان اہم مقابلہ نظر آرہا ہے ۔