ہنوئی : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے جنوب مشرقی ایشیائی ہم منصب قائدین کے ساتھ ہفتہ کو ورچول سمٹ میں شرکت نہیں کی ۔اس سطح پر لگاتار تیسرے سال امریکہ کی نمائندگی نہیں ہوئی ہے ۔ ٹرمپ نے 2017 میں آسیان چوٹی کانفرنس میں شرکت کی تھی لیکن گذشتہ دو اجلاسوں کیلئے صرف نمائندے بھیج دئیے ۔ مارچ میں آسیان کے ساتھ خصوصی سمٹ کی وہ لاس ویگاس میں میزبانی کرنے والے تھے جسے کورونا وائرس وبا کے سبب منسوخ کردیا گیا ۔۔