واشنگٹن : سابق امریکی صدر باراک اوباما کو جو بائیڈن کے مقابلے میں ڈونالڈ ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پریشان سابق صدر باراک اوباما نے جو بائیڈن سے اہم ملاقات کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔باراک اوباما نے جو بائیڈن کو انتخابی مہم کو جارحانہ بنانے اور بہتر معاونین رکھنے کا مشورہ دیا۔اوباما نے بائیڈن پر واضح کیا کہ اگر انتخابی مہم میں جان نہ ڈالی گئی تو ٹرمپ کے جیتنے کاامکان بڑھتا چلا جائے گا۔یاد رہے کہ سابق صدر اوباما کے دور میں جو بائیڈن امریکہ کے نائب صدر تھے، بائیڈن کی جیت میں اوباما ہی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔