٭ اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کے فوٹوگرافر جابن بوٹسفورڈ نے ایک تصویر لی ہے جس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بریفنگ کے دوران چند نکات تحریر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی تحریر میں جہاں کہیں لفظ ‘Corona’ آیا وہاں اس کی جگہ ‘Chinese’ لکھا ہے۔ یہ تصویر چند روز بعد سامنے آئی جبکہ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو ایک ٹوئیٹ میں چائنیز وائرس کہا تھا۔ ٹرمپ نے قبل ازیں میڈیا سے بات چیت میں کہا ہیکہ یہ چین سے آیا ہے مگر یہ نسل پرستانہ نوعیت کا ہرگز نہیں۔