واشنگٹن ۔ جہاز میں بطور فلائٹ اٹینڈڈ کام کرنے والی امریکی خاتون کو اس وقت ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ گئے جب اس نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ایک کارٹون پوسٹ کیا تھا۔ دوران ملازمت خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کی یہ حرکت جرم بن گئی اور اسے ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔ امریکی شہری لیونڈرا ٹیلر ڈیلٹا ائیر لائن میں کام کرتی تھیں، ڈیلٹا ائیر لائن کے خلاف ملازمت سے نکالنے کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے کہ اسے ملازمت سے نکال کر اس کے شہری حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ڈیلٹا نے امریکن شہری کی فیس بک پر اس پوسٹ کو نسل پرستانہ قرار دیا ہے اور یہ بھی موقف اختیار کیا ہے کہ ایسا کرنا کمپنی کی سوشل میڈیا پالیسی کے خلاف ورزی پر مبنی تھا، جس کا ارتکاب لیونڈرا ٹیلر نے کیا ہے۔ واضح رہے ائیر لائن کی اس ملازمہ کو 2021 میں ملازمت سے نکالا گیا تھا۔
ٹرمپ کی اس کارٹونک تصویر میں انہیں موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کے مقابلے میں ایک ماڈریٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے اور اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے شکریہ صدر اس ماسک پہننے پر۔یہ تصویر بنیادی طور پر مانٹریال گزٹ میں شائع کیا گیا تھا۔ اس کے بنانے والے کا نام ٹیری موشر ہے۔ ٹیلر نے کہا ہے کہ اس نے جو کارٹون شئیر کیا ہے وہ نسل پرستانہ، نفرت پر مبنی اور کسی کے لیے ہتک آمیز نہیں ہے۔