واشنگٹن : امریکی کی ایک عدالت نے تفتیش کاروں کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا کی جائیداد کی گزشتہ 8 اگست کو لی گئی تلاشی کے حکم سے متعلق کاغذات کے ترمیم شدہ ورژن جاری کرنے کی ہدایت دی ہے ۔امریکی مجسٹریٹ جج بروس رین ہارٹ نے نظر ثانی شدہ حلف نامہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے تک جاری کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ استغاثہ نے دستاویز کے کچھ حصوں کو بلیک آؤٹ کرنے کی ایک مخصوص وجہ بتائی تھی۔ جو گواہوں، قانون نافذ کرنے والے ایجنٹوں اور دیگر فریقین کی شناخت کے ساتھ ساتھ تفتیش کی حکمت عملی، سمت، دائرہ کار، ذرائع اور طریقے کو ظاہر کرے گی۔عدالت کا یہ حکم محکمہ انصاف کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد آیا کہ حلف نامے کی ایک کاپی مجوزہ ترمیم کے ساتھ جج کو پیش کر دی گئی ہے ۔