ٹرمپ کی جگہ وزیرخزانہ عالمی اقتصادی فورم میں حصہ لینگے

   

واشنگٹن، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ عالمی اقتصادی فورم کی میٹنگ میں شامل ہونے کیلئے اب سوئٹزرلینڈ کے داوس نہیں جائیں گے ۔ ان کی جگہ وزیر خزانہ اسٹیون منچیو اس میٹنگ میں حصہ لیں گے ۔وہائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔انہوںنے کہا کہ مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے شٹ ڈاؤں کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ کے داوس میں ہونے والی عالمی اقتصادی فورم کی میٹنگ میں شرکت کے اپنے پروگرام کو منسوخ کردیا ہے ۔