ٹرمپ کی رہائش گاہ کیلئے سرچ وارنٹ کی تفصیلات عام

   

واشنگٹن۔ ایک امریکی جج نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ماراے لاگو رہائش گاہ کے لیے جاری سرچ وارنٹ کی تفصیلات عام کردیں ہیں۔ یہ اقدام پیر کو فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع ڈونالڈ ٹرمپ کی مار۔اے۔لاگو رہائش گاہ پر ایف بی آئی کے ایجنٹوں کے چھاپے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ وارنٹ کے تحت ایف بی آئی کے اہلکاروں کو کلاسیفکیشن مارکنگ کے ساتھ کسی بھی فزیکل دستاویزات کے علاوہ قومی دفاعی معلومات یا کلاسیفائیڈ مواد ضبط کرنے، اپنے پاس رکھنے یا منتقلی کا اختیار دیا گیاتھا۔ وارنٹ کے تحت ایف بی آئی کو ٹرمپ کی صدارت کے دوران تیار کردہ کسی بھی سرکاری ریکارڈ اور کسی بھی حکومت اور یا صدارتی ریکارڈ میں تبدیلی، تلفی، یا چھپائے جانے کے بارے میں کسی بھی ثبوت، یا کلاسیفکیشن مارکنگ کے ساتھ کسی بھی دستاویز کواپنے قبضے میں لینے کی اجازت دی گئی تھی۔